• جولائی 30, 2021

بنگلادیش کی اداکارہ کا 4 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام

ڈھاکہ: بنگلادیش کی ابھرتی ہوئی جواں سال اداکارہ سمرتی شمس النہر نے الزام عائد کیا ہے کہ 4 افراد نے انہیں اوتارا کلب میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پولیس نے معروف بزنس مین سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ بنگلادیش کی اداکارہ اور ماڈل سمرتی نے مقامی تھانے میں 4 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں اوتارا کلب لمیٹڈ کے سابق صدر نصیر الدین محمود سمیت 4 افراد پر کلب میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

ڈھاکہ پولیس نے اداکارہ کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے نصیر الدین محمود اور ان کے سیکرٹری سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزموں کا 7 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بینک 25ہزار ماہانہ منتقلی کی سہولت مفت فراہم کریں، اسٹیٹ بینک

Read Next

جانبدار نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے