• اکتوبر 30, 2020

بندرگاہوں پر پھنسے 25 ہزار سے زائد کنٹینرز کا جرمانہ معاف کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:پاک افغان تجارتی تعلقات میں بہتری کے لئے حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے افغانستان کو تجارتی سامان فراہم کرنے والے 25 ہزار سے زائد کنٹینرز کا جرمانہ معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای سی سی آج منظوری دے گی۔  افغانستان کو تجارتی سامان فراہم کرنے والے 25 ہزار 695 کنٹینرز کورونا کے باعث 24 مارچ سے 21 جولائی تک پاکستانی بندرگاہوں پر پھنسے رہے اور ان پر ٹرمینلز کی جانب سے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ حکومت نے پاک افغان تجارتی تعلقات میں بہتری کے سلسلے میں ان کنٹینرز کا جرمانہ معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنٹینرز نے 6 ٹرمینلز کو 39 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا ہے۔ وزارت امور جہاز رانی نے جرمانہ معاف کرنے کے حوالے سے سمری تیار کرلی ہے جو آج ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ ای سی سی سے منظوری کے بعد وزارت امور جہاز رانی کی جانب سے نجی ٹرمینلز کو جرمانہ معافی کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب جرمانہ معاف کرنے کے لئے فورس میجور کی شرط بھی موجود ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

The date of APC will be Announce After Ashura: Rana Sanaullah (PMLN)

Read Next

مریم نواز نے پتھر نیب کو نہیں، شہباز شریف کی سیاست کو مارے: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے