
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بروز جمعرات 17 فروری کو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
دورہ پاکستان کے دوران بل گیٹس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
وہ اسلام آباد میں کرونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کریں گے، جب کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔ بل گیٹس کو پاکستان میں کرونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بل گیٹس دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے منظم اور مربوط مہم بھی چلاتے ہیں
Tags: 92 news headlines 92 news headlines today a1 tv a1tv a1tv pakistan breaking news international news urdu pakistan news PM Imran Khan