• جون 14, 2021

بل گیٹس نے ملینڈا کو 80 کروڑ ڈالر سے زائد شیئرز منتقل کر دیے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بل گیٹس اپنی اہلیہ ملینڈا سے علیحدگی کے بعد اب تک 3 ارب ڈالر انہیں منتقل کر چکے ہیں۔ جس میں کینیڈا کے قومی ریلوے اور آٹو نیشن کے حصص بھی شامل ہیں۔

بل گیٹس نے ڈیری اینڈ کمپنی کے حصص میں سے 80 کروڑ 50 لاکھ کے حصص ملینڈا کو منتقل کر دیے۔ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیری اینڈ کمپنی میں بل گیٹس کے حصص کا 7 فیصد ہے۔

طلاق کی درخواست میں انکشاف کیا گیا کہ 1994 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی سے قبل معاہدہ (prenuptial) نہیں کیا تھا اور واشنگٹن ریاست کے قانون کے تحت جوڑوں میں طلاق ہونے پر اثاثے مساوی بنیادوں پر تقسیم کردیے جاتے ہیں۔

ملینڈا کو طلاق دینے سے قبل بل گیٹس 146 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔

بل گیٹس اور ملینڈا میں علیحدگی کی وجہ بل گیٹس کے اپنی ملازمہ کے ساتھ تعلقات بنے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسرائیل فلسطین تنازع خطہ کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے، سعودی وزیر خارجہ

Read Next

یمنی زیدی کا اسرائیل کیخلاف چیختا ہوا خاموش احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے