• اکتوبر 31, 2020

بلیک میل ہونگے نہ این آر او دینگے، فیٹف بل ہر صورت منظور کرائیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں آئے گی اور نہ ہی این آر او کی ڈیمانڈ پوری کریں گے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران سینیٹ میں قوانین کی منظوری سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر اپنی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سینیٹ میں ملکی مفاد کی قانون سازی روک کر ملک دشمنی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ ہم نے فیٹف سے متعلق قانون سازی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ہر صورت منظور کروانی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو اپنی ذاتی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ہم فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر نہ آ سکیں۔ یہ ملکی مفاد کے قوانین پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے سینیٹرز کو عوامی مفاد کی قانون سازی میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلیک میلنگ میں آئیں گے اور نہ ہی این آر او کی ڈیمانڈ پوری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیٹف، پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ملکی مفاد کا معاملہ ہے۔ بل کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سینیٹرز کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق ضروری ہدایت بھی دیں۔

سینیٹرز نے حکومتی فیصلوں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بجلی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع پر توجہ دے رہے ہیں: عمرایوب

Read Next

کویت کا خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے