• ستمبر 26, 2021

بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطاء اللہ مینگل ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہلخانہ نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

عطااللّہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔

یاد رہے کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل جو عام طور پر عطاء اللہ مینگل کے نام سے معروف ہیں بلوچستان کے علاقے وڈھ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دان و قبائلی رہنما ہیں وہ بلوچستان کے سب سے پہلے وزیراعلیٰ تھے اور یہ منصب 1 مئی 1972ء سے 12 مئی 1973ء سنبھالا۔ وہ مینگل قبیلے کے سربراہ تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ثنااللہ بلوچ نے سردار عطااللہ مینگل کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے عظیم قائد، سرپرست اعلیٰ، بلوچستان کے تاریخ ساز قوم پرست رہنما اور مینار بلوچ اب ہمارے درمیان نہیں رہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود سے آسٹرین ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

Read Next

جوہی میں زرعی پانی کے قلت کے خلاف انوکھا احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے