• جولائی 6, 2022

بلوچستان کے مفاد میں مائنس ون کا فارمولہ قبول کیا: جام کمال

کوئٹہ: جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مفاد میں مائنس ون کا فارمولہ قبول کیا، آج بھی حکومت کا حصہ ہیں، کوشش ہوگی صوبے کے بڑے مفاد میں چیزوں کو آگے لے جایا جائے، چاہتے ہیں ترقی کا عمل اسی طرح چلتا رہے۔

بلوچستان میں سیاسی صورتحال میں تبدیلی اور نئی حکومت بننے کے تقریبا ایک ماہ بعد سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کوئٹہ پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بننے کے بعد کوئٹہ آمد ہوئی ہے، غیر ضروری حالات کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا، چار پانچ ماہ سے سرکاری مشینری مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

جام کمال نے اپنے قریبی ساتھی ظہور بلیدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اسی بجٹ کا حصہ تھے جو ہم نے پیش کیا، پارٹی کے رہنماء اور کارکن نہیں سمجھتے تو پارٹی کی صدارت چھوڑنے کے لئے تیار ہوں، پارٹی کو سنبھالنے والے افراد آگے آئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد ایئرپورٹ: مسافر کے بیگ سے ساڑھے 3 کلو ہیروئن برآمد

Read Next

الزمات ثابت ہونے پر این اے 133 کا ضمنی انتخاب ملتوی ہو سکتا ہے: الیکشن کمیشن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔