• دسمبر 1, 2021

بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکہ، 11 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے جنہیں خاران ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے دہشت گردانہ کاروائی کی شدید مذمت کی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹر سائکل میں نصب تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی خاران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ کی جانب سے دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں ہاکی میچ پر جھگڑا، اولمپین حنیف خان الیون اور نیشنل ہاکی کلب کے کھلاڑی گتھم گتھا

Read Next

ڈینگی کا زور برقرا ر، لاہور میں 8 ماہ کا بچہ جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے