• اکتوبر 22, 2021

بلوچستان کسٹم کی کارروائیاں،5کروڑ کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کسٹم نے کارروائیاں کرتے ہوئے اندورن ملک سمگل کیا جانے والا 5کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق بلوچستان میں کسٹم نے نوکنڈی، نوشکی اور مانی خواہ کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

کسٹم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سامان میں کپڑا، چائے کی پتی، کراکری اور کاسمیٹکس کا سامان شامل ہے جبکہ مانی خواہ میں مزدا ٹرک سے دو پک اپ گاڑیاں، ٹرک کا فریم اور ٹائر قبضے میں لیے گئے جو سیبوں کی آڑ میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کسٹم نے کہا کہ برآمد ہونیوالا سمگل شدہ سامان اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مشال خان کو فحش قراردے کر تیزاب حملے کی دھمکی

Read Next

پی سی بی میں رہنے کا واحد طریقہ کارکردگی: رمیز راجہ کا صوبائی کوچز کو پیغام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے