
بلوچستان کا آئندہ مالی سال 21-2020 کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی آج سہ پہر 4 بجے ایوان میں پیش کریں گے۔
410 ارب روپے کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 305 ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ کے لیے 105 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔
کورونا وبا کے باعث آئندہ مالی سال 21-2020کے بجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے 55 ارب روپے رقم مختص کرنے کی تجویز ہے، اس میں وبائی امراض کے حوالے سے 3 سالہ منصوبے کے لیے 12 ارب روپے بھی شامل ہیں۔
صوبائی بجٹ میں تعلیم کے لیے 75 ارب روپے، امن و امان کے لیے 50 ارب روپے جب کہ پنشن کے لیے 30 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں 5 سے 6 لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے آسان شرائظ پر قرض دینے کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کا خصوصی منصوبہ بھی شامل ہے۔
0 Reviews