• اکتوبر 22, 2020

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آنا شروع

 بلوچستان میں گزشتہ چار ماہ سے کورونا کے  پھیلاؤ کی شرح اب کم ہونا شروع ہوگئی۔

بلوچستان میں چارماہ قبل تفتان کے راستے آنے والی کورونا کی وبا نے  120 روز کے دوران ایک رکن اسمبلی سمیت 200 سے زائد افراد کی جان لے لی جب کہ 11 ہزار کے لگ بھگ افراد اس وبا کا شکار ہوئے جن میں سے اب تک 6 ہزار صحت مند ہوچکے ہیں۔

صوبے میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4586 ہے تاہم پچھلے دو ہفتوں کے دوران کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر شہریوں نے اگلے ایک ماہ تک حکومتی ایس او پیز پر بہتر عمل جاری رکھا تو صوبے سے اس وبا کے خاتمے کے واضح آثار نمایاں ہوجائیں گے  مگر یہ وبا صوبے کے ناقص نظام صحت کو عیاں کرگئی ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کم ضرور ہوئی ہے لیکن یہ ختم نہیں ہوا لہٰذا عیدالاضحیٰ سمیت اگلے ایک ماہ تک شہریوں نے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کیا تو صوبے کے کورونا فری ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں مگر اس کیلئے صبر آزما انتظار کی ضرورت ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

Read Next

افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہونے سے دہشتگردی میں کمی آئی: وزیر داخلہ بلوچستان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے