• ستمبر 26, 2021

بلوچستان میں سیاست کا ماحول گرم، سپیکر اور وزیراعلیٰ کے تعلقات کشیدہ

کوئٹہ: بلوچستان میں سیاست کا ماحول ایک بار پھر گرم ہونے لگا، سپیکر بلوچستان اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے رویے سے نالاں سپیکر عبدالقدوس بزنجو ایک بار پھر میدان میں اتر گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے سرپرست اعلیٰ کی جانب سے ان کے حلقے میں مسلسل مداخلت کی جا رہی ہے۔ کئی بار پارٹی کے دیگر سینئر ساتھیوں نے مسئلہ سلجھانے کی کوشش کی، مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی اس بار سخت جملوں کا استعمال کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی کے رویے کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آواران کو کسی کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتے جہاں کوتاہی نظر آئے گی وہاں حکومت مداخلت کرے گی۔ سپیکر صاحب نے نہ تو ہاؤس کو سنجیدگی سے چلایا اور نہ ہی سیاسی معاملات چلا سکے۔ لہذا وہ اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔

دونوں کے درمیان جاری بیان بازی کی اس جنگ کے اثرات اسمبلی میں بھی نظر آئے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی سپیکر بلوچستان اسمبلی موجودہ وزیراعلیٰ کے خلاف علم بغاوت بلند کر چکے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس بار جاری جنگ میں جیت سپیکر کی ہوتی ہے یا وزیر اعلیٰ کی؟

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Read Next

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں یوم آزادی کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انقعاد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے