• اکتوبر 16, 2021

بلوچستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر چودھری برادران کا اظہار افسوس

لاہور: چودھری برادران نے بلوچستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین اور ہلاک شدگان کیلئے فوری معاوضے کا اعلان کیا جائے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فوری طبی امداد کیلئے ایئر ایمبولینس کا استعمال کیا جائے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، ناگہانی آفت سے متاثر ہونے والوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا کہ زلزلہ زدگا کیلئے کھانے پینے کا فوری انتظام کیا جائے، بلوچستان حکومت ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی امداد کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلوچستان میں زلزلہ: شہباز شریف اور بلاول کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Read Next

نیب آرڈیننس میں حکومت نے خود کو این آر او جاری کیا: شاہد خاقان عباسی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے