• ستمبر 19, 2021

بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، شیخ رشید کی واقعے کی مذمت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ لورالائی بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں شہید نائیک شریف کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف سی گاڑی پر فائرنگ ایک انتہائی بزدلانہ کاروائی ہے، دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک کی بلند درجات کے لئے دعا کی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں، ملک دشمن عناصر کو بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آج کے دن پوری قوم انتہا پسندی کو شکست دینے کا عزم کرے: فیاض الحسن

Read Next

افغان حکومت طالبان کے سامنے سرنڈر، اشرف غنی ملک سے فرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے