• مئی 24, 2022

بلوچستان عوامی پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بی اے پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈربلاول آفریدی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ، عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلد قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کریں گے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

 بلاول آفریدی کا کہنا تھاکہ ضم اضلاع کے منتخب نمائندوں کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہمیں مدعو نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے، فنڈز پی ٹی آئی ارکان کو دیے جا رہے ہیں، باپ کی سینیئر لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی تعداد 4 ہے اور بلاول آفریدی پارلیمانی لیڈر ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاق، بلوچستان میں حکومتی اتحاد میں شامل ہے جبکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد بی اے پی نے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کو حتمی فیصلے کا اختیار دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’فلم امیدوں پر پوری نہیں اتری‘، بھارتی اداکار کے مداح نے خود کشی کرلی

Read Next

قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے