• جنوری 21, 2022

بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے:شبلی فراز

لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مختلف پینلز ہوتےہیں،مختلف پینلز کے باعث بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہوسکتے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں صرف 200 امیدوار آسکتے ہیں ،تحصیل ناظم کے انتخاب کیلئے مشین استعمال کی جاسکتی ہے۔

 وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مشینیں فراہم کی جائیں گی،الیکشن کمیشن نے ہمیں ای وی ایم فراہم کرنےکا کہا ہے،ای وی ایم میں نیشنل اورصوبائی ووٹنگ کیلئے 2 ووٹنگ پیڈز ہیں اور ای وی ایم میں کنٹرول پینل ایک ہی ہوگا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ای وی ایم میں 200 امیدوار آسکتےہیں، مسئلہ امیدواروں کا نہیں مختلف پینلز کا ہے،بلدیاتی انتخابات جزوی طورپر ای وی ایم پر ہوسکتےہیں،تحصیل ناظم کا انتخاب ای وی ایم سے ہوسکتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

این اے 133ضمنی الیکشن میں کامیابی،مریم نواز ،شہباز شریف و دیگر کی مبارکباد

Read Next

سانحہ سیالکوٹ:اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملزم سمیت 7افراد گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے