• اکتوبر 23, 2020

بلایا ہے تو جواب بھی سنیں،واپس نہیں جاؤں گی ،نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں،مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں

پیشی کے موقع پر کارکنان مشتعل ہوگئے، پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ کارکنوں نے بیرئیر توڑنے کی بھی کوشش کی لوگوں کی منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج ،ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی پولیس نے خواتین سمیت کئی مظاہرین  کو گرفتار کرلیا،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ نہیں ہے تو سوچ سمجھ کر بلانا چاہیئے،میں کھڑی ہوں،بلایا ہے تو جواب بھی سنیں،نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں،واپس نہیں جاؤں گی جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں، مجھے سنا جائے جواب دیئے بغیر نہیں جاؤں گی نیب نے گیٹ بند کرلیا  جواب دینے آئی ہوں دروازہ کھولیں،مریم نواز نے نیب پیشی سے قبل اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی لیگی رہنما مریم نواز نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرنے والی نہیں وہ اور ان کے والد اپنے موقف پر قائم ہیں میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا ذرائع کے مطابق مریم نواز کی نیب کے سامنے پیشی کا فیصلہ وکلا، خاندان اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب کٹھ پتلی ادارہ بن چکا ہے: رانا ثناء

Read Next

نیب کا ہنگامی اجلاس طلب ، مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے