• جولائی 6, 2022

بلاول نے بھانجے کیساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھانجے کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی جسے ہر کوئی پسند کرنے لگا۔

خیال رہے کہ بلاول کی بہن بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی۔

بعدازاں انہوں نے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے  میر  جب کہ دادا کی نسبت سے  حاکم  رکھا ہے یوں ان کا پورا نام میر حاکم محمود چودھری بنتا ہے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بھانجے کو گود میں لیے صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بلاول نے تصویر کے کیپشن میں ’مائی ہارٹ‘ لکھا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

Read Next

پٹرولیم لیوی پوری لگ جاتی تو فی لٹر قیمتیں 170 روپے سے اوپر ہوتیں: فرخ حبیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔