• اکتوبر 24, 2020

بلاول بھٹو زرداری نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 11سو ارب کے ترقیاتی پیکیج کو اچھی شروعات قرار دیدیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق نے جو اعلان کیا ہے، اس میں سے 800 ارب کے سندھ حکومت کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لیے وفاق کے 300 ارب روپے کے منصوبے ہیں، 1100 ارب کا یہ پیکیج شہر کی ترقی کےلیے اچھی شروعات ہے۔ پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں جب سیلاب آیا تھا تو ہم نے وطن کارڈ سے عوام کی مدد کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو ریلیف کے کاموں میں مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان بھی عوام کی مدد کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام ڈوب رہے ہیں، ان کے جان و مال اور فصل نقصان میں ہیں، سیلاب متاثرین کی وطن یا پاکستان کارڈز سے مدد کی جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

روس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا معترف

Read Next

گوجرانوالہ: سلنڈر دھماکے سے دکان کی چھت گر گئی، تین افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے