• نومبر 29, 2021

بلاول بتائیں13سالوں میں سندھ میں کون سی دودھ کی نہریں بہادیں؟فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بتائیں13سالوں میں سوائےکرپشن کےسندھ میں کون سی دودھ اورشہدکی نہریں بہادیں؟ جبکہ پینےکے صاف پانی،گرین لائن اورنالوں کی صفائی سمیت ہرکام وفاق کررہاہے۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو کےبیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی پشت پناہی میں گرانفروش عوام کولوٹنےمیں مصروف ہیں، صوبے کےعوام لاقانونیت،مہنگائی اورلوٹ مارپرپیپلزپارٹی سےپناہ مانگ رہےہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 2018سےمسلسل بحرانوں سےہی نمٹ رہےہیں ،رواں سال پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزمیں بتدریج کمی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گیس کےنئےذخائراورٹرمینلزکیلئےسہولیات فراہم کررہی ہے، سردیوں میں بجلی کےزائداستعمال پرشہریوں کوفی یونٹ ریلیف فراہم کیاجارہاہے جبکہ ن لیگ کےبجلی اور گیس کےمہنگےمنصوبوں کی قیمت آج عوام کواداکرناپڑرہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا طریقہ ہے:احسن اقبال

Read Next

اوکاڑہ کی معروف سیاسی شخصیات کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے