• جولائی 30, 2021

بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائے، وزیراعظم 5 سال پورے کرینگے: شیخ رشید

راولپنڈی:  شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائے، وزیراعظم پانچ سال پورے کریں گے، افغانستان میں ہم امن کے خواہش مند ہیں، اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا، آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ویکسی نیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جاؤں گا، نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا پانچ اگست کا قانون واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی، آزاد کشمیر کا کیس عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اہلیہ میرا کریڈٹ کارڈ میک اپ پر اڑا تی ہیں: عاطف اسلم

Read Next

‘ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے