• اکتوبر 24, 2020

بلاول اپنے انکل نواز شریف کو کہیں قانون کی حکمرانی کیلئے عدالت میں پیش ہوں،شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول اپنے انکل نواز شریف کو کہیں قانون کی حکمرانی کیلئے عدالت میں پیش ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کے اعصاب پر سوارہیں۔ قانون کی حکمرانی کے دعویدار بلاول صاحب اپنے انکل نواز شریف سے کہیں کو واپس عدالت میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا عملی ثبوت دیں۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اس کرپٹ ورثے کےنمائندے ہیں جنہوں نے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کیا۔ پیپلز پارٹی کو بھٹو کی وفاقی جماعت سے علاقائی جماعت میں بدلنے کا سہرا بلاول اور والد کےسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئس اکاؤنٹس بھرنے اور سرے محل تعمیر کرنے والے وکلاء سے کس منہ سے مخاطب ہو رہے؟ قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا۔ کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب اقتدار میں بھلے چنگے اور اپوزیشن میں بیمار ہو جاتے ہیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے۔ قوم سے یہ دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی حوالگی کیلئے عدالت کے باہر روتی رہیں

Read Next

ملکی سمت درست ہے،آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے