• اپریل 18, 2021

بلال سعید کے گانے ’باری‘ پر 10 کروڑ سے زائد ویوز

پاکستانی گلوکار بلال سعید اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کے رومانوی پنجابی گانے ’باری‘ کو تقریباً دو سال کے دوران اب تک 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔رومانوی پنجابی گانا ’باری‘ 26 نومبر 2019 کو ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد یہ اس قدر مقبول ہوا کہ اب تک یہ گانا لوگوں کے پسندیدہ ترین گانوں میں سے ایک ہے۔’باری‘ گانے میں گلوکار بلال سعید نے اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ اس کی شاعری، کمپوزیشن اور ہدایت بھی خود ہی دی تھی۔اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مداحوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے بلال اور مومنہ نے چند ماہ قبل باری 2 ریلیز کیا تھا۔مداحوں کی جانب سے باری گانے کی  طرح ’باری 2‘ کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا جب کہ اسے اب تک 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

علیزے شاہ کو میک اپ سے زیادہ اداکاری پر توجہ دینا چاہیے: آغا علی

Read Next

سجل اور بلال عباس کی پہلی فلم ’کھیل کھیل میں‘

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے