
لاہور: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی کالج کے دنوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگئی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی کئی پرانی تصاویر شیئر کی تھیں، ان کی ایک تصویر میں ان کے چہرے پر ہمیشہ کی طرح مُسکراہٹ ہے جبکہ تصویر بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے ،ایک تصویر میں نے اُنہوں نے بالوں کی دو چوٹیاں بھی بنائی ہوئی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کیپشن میں لکھا کہ میرے کالج کے دن اور میری معصومیت ۔ اس سے قبل بشریٰ انصاری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ اپنی وہ نایاب تصویر شیئر کی تھی جو سال 1989میں لی گئی تھی۔
0 Reviews