• جون 24, 2021

بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئيں

لاہور: اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئيں۔ سنبل شاہد کو 22 اپريل کو وينٹی ليٹر پر منتقل کیا گيا تھا۔ سنبل شاہد اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن ہيں۔ سنبل شاہد اداکارہ زارا عباس کی خالہ ہيں۔

خیال رہے کہ سال 2020 میں کورونا کی پہلی لہر کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

گزشتہ دنوں گلوکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی ان سے قبل رواں برس ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار علی رحمٰن اور علی عباس کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ دسمبر میں اداکارہ ماہرہ خان اور لیجنڈ ادیب انور مقصود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ان سے قبل اداکار بہروز سبزواری میں نومبر کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہیں 9 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

 

ان دنوں پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 4 ہزار 198 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 108 وبا سے انتقال کرگئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی نگرانی میں جاری

Read Next

امریکی اداکارہ کم کرداشین پر اٹلی سے مجسمہ سمگل کر نے کا الزام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے