• اپریل 11, 2021

بشریٰ انصاری کی بہروز سبزواری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

لاہور: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے ساتھی سینئر اداکار بہروز سبزواری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اللہ پاک میرے دوست بہروز سبزواری کو جلد صحت عطا فرمائیں وہ ایک اچھے اداکار ہونے کیساتھ ساتھ بہترین دوست اور انسان ہیں۔

یاد رہے کہ بہروز سبزواری کا گزشتہ دنوں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ابھی وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس حوالے سے ان کے بیٹے اور اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی حالت اب بہتر ہے اور چند روز میں مکمل صحت یاب ہوکر گھرچلے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نادیہ خان موسم سرمامیں گیس کی قلت سے تنگ آگئیں

Read Next

امریکیوں کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا: جوبائیڈن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے