• اکتوبر 31, 2020

بشار الاسد کو مروانا چاہتا تھا لیکن جیمز میٹس نے ایسا کرنے سے روک دیا: ٹرمپ

نیو یارک:  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ 2017 میں شام کے صدر بشار الاسد کو مروانا چاہتا تھا لیکن وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایسا کرنے سے روک دیا۔

یہ تقریبا وہی بات ہے جیس کا واشنگٹن پوسٹ کے صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی کتاب ’’فیئر: ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس‘‘ میں 2018 کو انکشاف کیا تھا اور تب صدر ٹرمپ نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ( بشار الاسد کو قتل کرنے ) پرکبھی غور بھی نہیں کیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے صدر بشارالاسد کو قتل کرنے کا انکشاف سابق وزیر دفاع جیمز میٹس کو نیچا دیکھانے کے لیے کیا، صدر ٹرمپ آئے دن اپنے بیانات میں جیمز میٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ یہ وہی جیمز میٹس ہیں جب انہیں وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے زمین و آسمان کی قلابیں ملاتے ہوئے انہیں ’’ عظیم آدمی‘‘ کے طور پر سراہا تھا۔

اپریل 2017 میں شام کے صدر پربشارالاسد پر کیمیائی حملوں کے الزامات سامنے آنے پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فوجیوں کو چاہیے کہ وہ بشار الاسد پر حملہ کرکے قتل کردیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اجلاس غیر آئینی، عدالت جائیں گے، خواجہ آصف نے سپیکر کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیدیا

Read Next

ٹرمپ کا کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہونے کا دعویٰ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے