
برطانیہ کے بعد بحرین نے بھی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔ امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسی نیشن کے استعمال کی منظوری کے بعد بحرین برطانیہ کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ اس سے قبل دنیا بھر میں سب سے پہلے گزشتہ دنوں برطانیہ نے ان کمپنیوں کی کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری دی ہے اور برطانیہ میں ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔
0 Reviews