• جنوری 20, 2021

برطانیہ: کورونا کی نئی قسم سے خوف وہراس، لندن سے نکلنے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں

لندن:  کورونا وائرس کی نئی قسم سے برطانیہ میں خوف وہراس پھیل گیا، لندن سے نکلنے کے لیے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، بارہ ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر دیں، صورتحال پر غور کیلئے برطانیہ اور یورپی یونین کے اہم اجلاس آج ہوں گے۔

برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ہے۔ ہزاروں افراد ائیر پورٹس، سڑکوں اور ریلوے اسٹیشنز پر پھنس گئے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ائیرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنز پر رش ہے۔ جرمنی، فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرزلینڈ اور بیلجیئم سمیت بارہ ملکوں نے پروازیں معطل کر دیں۔

زیادہ تر ممالک کی طرف سے یہ پابندیاں ابتدائی طور پر قلیل مدتی ہیں،فرانس نے برطانیہ کے لیے خوراک کی سپلائی بھی معطل کردی۔ آج یورپی یونین کے ہونے والے اجلاس میں مزید مربوط اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں پابندیاں نرم کی تھیں جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نااہلی ہو یا کورونا پر سیاست، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت سب سے آگے ہے: شہباز گل

Read Next

امریکی قانون سازوں نے 900 ارب ڈالر کے کورونا امدادی پیکیج پر اتفاق کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے