• ستمبر 19, 2021

‘برطانیہ کا نواز شریف کا بوجھ برداشت کرنے سے انکار، ان کا ٹھکانہ جیل ہے’

لاہور: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانیہ نے نواز شریف کا بوجھ برداشت کرنے سے انکار کر دیا، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ظل سبحانی کے ویزہ میں توسیع نہ کر کے ظل سبحانی اور جعلی راجکماری کے ایک اور جھوٹ اور پراپیگنڈا کا پردہ فاش کر دیا، ثابت ہوگیا کہ ظل سبحانی مرض کا ڈھونگ رچا رہا تھا، پاکستان کی عوام اور برطانیہ کو چکمہ دے رہا تھا، ظل سبحانی گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کیساتھ دغا کرنے والوں کا حشر نشر ایسا ہی ہوتا ہے، ظل سبحانی نے اپنی دھرتی کو چھوڑ کر جس ملک میں اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں، اس ملک نے ظل سبحانی کا کرپٹ بوجھ برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مردان میں شدید طوفان اور بارش، مختلف واقعات میں طالبعلم سمیت 3 افراد جاں بحق

Read Next

کراچی:8 ، 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے