• جون 24, 2021

برطانیہ کا بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینکو راب نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کی واپسی کی حق میں ہیں۔ مستحکم افغانستان کیلئے امریکہ اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یکم مئی سے نیٹو فورسز افغانستان سے انخلا شروع کردیں گی۔ نیٹو کے دستے گیارہ ستمبر تک افغان سرزمین سے دستبردار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا اب یہ افغانستان پر ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت اور ملک کو محفوظ بنائے۔

گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے۔ امریکی فوج کے ایک سینیئر عہدیدار نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوج کے انخلا کے وقت کوئی حملہ کیا گیا تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا تک کسی بھی ایسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے، جس میں افغانستان سے متعلق فیصلے ہوتے ہیں۔

گزشتہ سال قطر میں ہونے والے امریکا طالبان معاہدے کے تحت تمام غیر ملکی فوجوں کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا چاہیے تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وائرس: پاکستان میں 5 ہزار395نئے کیسزاور118اموات رپورٹ

Read Next

رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں 116 فیصد اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے