• اکتوبر 26, 2021

برطانیہ نے دوسرے ممالک سے آنے والوں کیلئے کورونا قوانین میں تبدیلی کر دی

لندن: برطانیہ نے دوسرے ممالک سے آنے والوں کیلئے کورونا قوانین میں تبدیلی کر دی۔ پاکستان سمیت کئی ممالک کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ رکھنے والے افراد کو قرنطینہ سے استثنیٰ دے دیا۔

نئے رولز کے مطابق پاکستان سے آسٹرازینیکا، موڈرنا اور فائزر ویکسین لگوانے والے افراد قرنطینہ سے مستثنیٰ ہونگے۔ برطانیہ جانے سے کم از کم 14 دن پہلے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہے۔ چینی ویکسین لگوانے والوں کو برطانیہ میں اپنی رہائش گاہ پر دس دن قرنطینہ گزارنا ہوگا۔ نئے رولز 11 اکتوبر سے لاگو ہونگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

2005 کا زلزلہ: شہداء کی یاد میں آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات

Read Next

جاپان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے 20 افراد زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے