• اکتوبر 31, 2020

برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرائی جائے: عدالت

اسلام آباد ہائیکوٹ میں زیر سماعت العزیزیہ ریفرنس کیس سے متعلق عدالت نے وفاقی حکومت کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکی تعمیل کا حکم دیدیا۔

عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کرائے، سابق وزیراعظم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر میرٹ پر فیصلہ ہوگا۔ ان کی اپیلوں پر سماعت سے قبل نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کی کاروائی ہوگی۔

عدالت کی طرف سے مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق اپیلوں پر سماعت کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے 22 ستمبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مختصر فیصلہ دیا۔۔

 

 

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا

Read Next

اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی کوکرپشن کیسزسے بچانے کیلئے استعمال کیا: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے