• نومبر 27, 2020

برطانوی وزیراعظم نے کورونا کا خطرہ منڈلانے پر خود کو پھر قرنطینہ کر لیا

لندن: برطانوی وزیراعظم پر کورونا کا خطرہ پھر سے منڈلانے لگا، بورس جانسن نے خود کو پھر قرنطینہ کرلیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یہ فیصلہ رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق کے بعد کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ رکن سے 35 منٹ کی ملاقات کی تھی تاہم ان میں ابھی تک وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ بورس جانسن پہلے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ برطانوی طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کرسمس تک صورت حال بگڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس وقت برطانیہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 69 ہزار 318 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے قریبی ممالک فرانس اور جرمنی میں بھی کورونا وبا کے پھیلاو میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد بالترتیب 19 لاکھ 81 ہزار 827 اور 8 لاکھ 2 ہزار 944 تک پہنچ گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جرمنی میں لاک ڈاؤن کیخلاف شہریوں کا احتجاج، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد زخمی

Read Next

پیرو میں ہنگامہ خیز احتجاج پر عبوری صدر نے بھی استعفیٰ دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے