• جنوری 28, 2022

برائیڈل فیشن ویک،علیزے شاہ ریمپ پر گر گئیں،ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی برائیڈل فیشن ویک میں واک کے دوران ریمپ پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں برائیڈل فیش ویک اختتام پذیر ہوگیا جس میں مختلف ماڈلز اور اداکاراؤں نے جلوے بکھیرے،اس موقع پر اداکارہ علیزے شاہ نے عروسی لباس زیب تن کیا اور شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر انٹری دی۔

اداکارہ کے ہمراہ گلوکارہ شازیہ منظور بھی ریمپ پر موجود تھیں جو اپنا شہرہ آفاق گیت  چن میرے مکھنا  گنگنا رہی تھیں۔

علیزے نے شازیہ منظور کے گانے پر رقص بھی کیا تاہم ریمپ سے واپس جاتے ہوئے علیزے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر پڑیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ شازیہ منظور نے فوری طور پر علیزے کو سہارا دے کر اٹھایا اور ان کی ہمت بڑھاتی رہیں۔

فیشن ویک میں ایک موقع پر اداکارہ اشنا شاہ بھی اپنا توازن بگاڑ بیٹھیں اور گرتے گرتے بچیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالہ: سردی بڑھتے ہی خشک لکڑی کی قیمت میں تین سو روپے فی من اضافہ

Read Next

پاکستان کے سینئر اداکار انیل چودھری انتقال کرگئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے