• نومبر 29, 2021

بدقسمتی سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے لوگ بصیرت سے عاری ہیں: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے لوگ بصیرت سے عاری ہیں، اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جب سے بنی ہے، اس وقت سے یہ رو رہی ہے، یہ ٹولہ آئندہ بھی روتا رہے گا، ناکام اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی آئے گی، ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے، عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی، عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے، اپوزیشن ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، اپوزیشن صرف پروپیگنڈا کی ماہر ہے، پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، وزیر اعظم عمران خان 22 کروڑ پاکستانیوں کی امید ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے5افراد حادثے میں ہلاک

Read Next

اداکارہ صنم جنگ نے شوہر سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے