• دسمبر 6, 2021

بختاور نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

خیال رہے کہ بختار بھٹو زرداری نے رواں برس 31 جنوری کو محمود چودھری کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ ماہ 11 اکتوبر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کےہاں گزشتہ ماہ 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بختاور بھٹو زرداری نے 3 نومبر کو انسٹاگرام پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ تصویر گزشتہ ماہ کھینچی گئی تھی۔

بختار بھٹو زرداری نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے میر حاکم محمود چودھری کی مذکورہ تصویر ان کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد کھینچی تھی۔

بختاور بھٹو کی پوسٹ کو انکی چھوٹی بہن آصفا بھٹو زرداری سمیت متعدد سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی پسند کیا اور ان کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ بختاور بھٹو کے علاوہ ان کے شوہر محمود چودھری نے بھی انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کی۔

دونوں میاں اور بیوی کےعلاوہ ان کے بیٹے کی پہلی تصویر کو متعدد افراد نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر اور صحت یابی کےلیے دعائیں کیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا طورخم اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

Read Next

ایرانی فورسز نے امریکی بحریہ کی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے