• ستمبر 18, 2021

بخار، کھانسی، فلو اب بھی ہے، کورونا سے صحتیاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا: مریم

لاہور:  عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بخار، کھانسی اور فلو اب بھی ہے، انہیں صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان شاء اللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔

مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق بیان رضا بٹ نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں دیا، رضا بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے طبیعت کے حوالے سے پوچھا تھا۔

علاوہ ازیں مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری بلال کیانی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب نے آٹا، چینی اور ادویات چوروں کو ہاتھ تک نہیں لگایا: رانا ثناء اللہ

Read Next

ٹوکیو اولمپکس:200 میٹربیک سٹروک مقابلہ،روسی تیراک نے سونے کا تمغہ جیت لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے