• اکتوبر 22, 2021

بحیرہ عرب میں طوفان: کراچی میں پرائیویٹ سکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان

کراچی: شہر قائد میں موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث جمعہ کو پرائیویٹ سکول اورکالج بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہےکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 300 کلومیٹر دور ہے جوکہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا باعث بن سکتا ہے۔

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچئیرمین حیدر علی کا کہنا ہےکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدر علی کا کہنا ہےکہ تعلیمی ادارے بندکرنےکا فیصلہ والدین کی پریشانی کے سبب کیا ہے، سندھ کے جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کچھ وزراء شاید اپنے لیڈر کی صبح کی بات دوپہر میں بھول جاتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

Read Next

Headlines | 01 October 2021 | A1 Tv News |

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے