• جنوری 23, 2021

بحرین میں‌ کس کمپنی کی کرونا ویکسین استعمال کی جائے گی؟ اعلان ہوگیا

مناما: بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ آر اے) نے چین میں تیار ہونے والی کرونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔ بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے چین میں تیار ہونے والی کرونا ویکسین ’سینو فارم‘ کے استعمال کی منظوری کا حکم نامہ جاری کردیا۔ این ایچ آر اے کی جانب سے چینی ویکسین کو دی جانے والی منظوری کلینیکل ٹرائلز کے نتائج کے بعد دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ آخری فیز میں یہ دوا 86 فیصد مؤثر ثابت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سینوفارم کے کلینیکل ٹرائلز کو طبی ماہرین نے مفید اور مؤثر قرار دیا، ٹرائلز میں 42 ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا جن کو کوئی انفکیشن نہیں ہوا۔ این ایچ آر اے نے اعداد و شمار کا جائزہ لینے اور ویکسین کی تیاری کو دیکھنے کے بعد ان تمام معاملات کو ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین کے سامنے رکھا جنہوں نے اس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بحرین کی حکومت نے اس ویکسین کے ٹرائلز کی اجازت دی تھی جس میں 7 ہزار 700 افراد نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وبا: آئندہ 4 سے 6 مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟ بل گیٹس کی نئی پیش گوئی

Read Next

موٹاپے کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے