• اکتوبر 31, 2020

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم، فی الفور واپس لیا جائے: میاں شہباز شریف

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے فی الفور واپس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی کی قیمت بڑھا کر زیرو بن گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی جس سے گیس کی بجائے تیل سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟

لیگی صدر نے کہا کہ معیشت، کاروبار، روزگار ٹھپ ہے اور حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق چھین چکی ہے۔ حکومت پہلے ہی ریکارڈ مقدار میں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کے الیکٹرک کی مذمت کرنے والے وزیراعظم اور ان کے وزرا کس منہ سے خود مہنگی بجلی کا بم عوام پر گرا رہے ہیں۔ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا کیونکہ ہمیں عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی برداشت نہیں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سیاسی کریئر میں پہلی بار کراچی کے معاملات پر سنجیدگی دیکھی: گورنر سندھ

Read Next

‘بزدار حکومت بڑھکیں مارنے کی بجائے بہتر سروس ڈیلیوری پر یقین رکھتی ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے