• اکتوبر 24, 2020

بجلی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع پر توجہ دے رہے ہیں: عمرایوب

لاہور: توانائی کے وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت سستی بجلی پیدا کرنے اورملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے متبادل ذرائع پر توجہ دے رہی ہے۔

آج لاہور میں سو میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے کے لئے تعاون کے خط پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم لاگت کے بجلی منصوبوں سے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت لیہ میں بجلی کا ایک اور منصوبہ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ایندھن کی بنیاد پر مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار کیا جس کے نتیجے میں ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کا اورنج لائن ٹرین کو شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا اعلان

Read Next

بلیک میل ہونگے نہ این آر او دینگے، فیٹف بل ہر صورت منظور کرائیں گے: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے