• نومبر 24, 2020

بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.63 روپے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:ستمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 36 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا درخواست پر کل سماعت کرے گا۔ بجلی صارفین کے لئے بُری خبر، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائرکررکھی ہے، سی پی پی اے کے مطابق ستمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ رہی۔ ستمبر میں پانی سے 37.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 17.42 فیصد اور فرنس آئل سے 5.82 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح مقامی گیس سے 10.10 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 21.40 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے، ستمبر میں ہوا سے 1.34 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 5.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فٹبال چیمپئنز لیگ، محمد صلاح کی اسٹائلش پنلٹی سے لیورپول نے دو صفر سے فتح سمیٹ لی

Read Next

شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بھارتی اداکارہ پر چھریوں کے وار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے