• اکتوبر 23, 2020

بجلی فی یونٹ 48 سے 98 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:نیپرا نے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے سماعت مکمل کر لی، چیئرمین نیپرا کاکہناہے کہ اتھارٹی تمام ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ سنائے گی فیول پرائس کی مد میں 48 سے 98 پیسے فی یونٹ کے درمیان اضافہ ہوسکتاہے۔سی پی پی اے کی درخواست پر اگست کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سماعت ہوئی، اگست میں فرنس آئل اور ڈیزل سے مہنگی بجلی کی پیداوار پر نیپرا نے برہمی کا اظہار کیا، فرنس آئل اور ڈیزل کی وجہ سے 11 ارب سے زائد کی بجلی پیدا ہوئی سی پی پی اے حکام نے بتایاکہ گیس کی قلت کی وجہ سے مہنگے پلانٹس چلائے اگست میں 800 کی بجائے 750 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی چئرمین نیپرا کاکہناتھاکہ سی پی پی اے کے جواب کا جائزہ لیاجائے گا اور سی پی پی اے کے اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد اتھارٹی حتمی فیصلہ سنائے گی سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں 98 پیسےفی یونٹ اضافہ مانگاتھا۔سی پی پی اے کے مطابق اگست میں پانی سے بجلی کی پیداوار 37.39 فیصدمقامی گیس سے 9.59 اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار 17.30 فیصد رہی سی پی پی اے کے مطابق درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 20.90 فیصد رہی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے بڑی خبر،گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا

Read Next

بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل دفتر کی بندش،وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے