• مارچ 7, 2021

بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، 83 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، صارفین کو 84 ارب کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا، اضافے کا اطلاق پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔ مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا نے اپریل تا جون 2020 کی سہ ماہی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس کے تحت بجلی 83 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں ایک سال میں کی جائیں گی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاپتہ علی سد پارہ سمیت کوہ پیماؤں کی تلاش، ہیلی کاپٹرز مشن کا دوبارہ آغاز

Read Next

سعودی عرب نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار سماجی کارکن کو رہا کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے