• مئی 25, 2022

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، 3.12 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ کمیپنی نے دسمبر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا یکم اور دو فروری کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

بجلی صارفین کے لیے بری خبر ، 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اہل کراچی کو 1 روپے 79 پیسے سستی بجلی ملنےکا امکان ہے۔

سی پی پی سی نے اپنی درخواست میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد ،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد ،مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمدی ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

دوسری طرف کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 79 پیسے بجلی سستے دینے کی درخواست دائر کی ہے ۔

Read Previous

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

Read Next

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کی تحقیقات پر گول میز کانفرنس کا انعقاد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔