• اپریل 14, 2021

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

سلام آباد: بجلی صارفین کے لئے ایک بار پھر بری خبر، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 30 مارچ کو سماعت کرے گی

سی پی پی اے نے نیپرا کو درخواست فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فروری میں ہائیڈل سے 27.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فروری میں مقامی گیس سے 12.45 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ گذشتہ ماہ درآمدی ایل این جی سے 17.46 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ فروری میں کوئلے سے 26.14 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.88 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق گذشتہ ماہ فرنس آئل سے 1.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے پیدا بجلی کی قیمت 1 روپے فی یونٹ رہی

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

Read Next

اسلام آباد: 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے