• اکتوبر 16, 2021

‘بجلی بلوں میں 35 فیصد تک انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہوچکا’

 بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں 35 فیصد تک انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد پانی سر سے اونچا ہوچکا، عمران خان نے مہنگائی کو عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بنا دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم فیصلہ کر لے کہ اگر مہنگائی سے نجات چاہئیے تو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا، مہنگائی کے خلاف ملک بھر کے عوام کمر کس کر باہر نہ نکلے تو عمران خان کے عوام پر حملے نہیں رکیں گے، بجلی کے دس ہزار روپے تک کے بلوں پر 5 اور 20 ہزار تک کے بلوں پر 10 فیصد انکم ٹیکس مسترد کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجلی کے 30 ہزار روپے تک کے بلوں پر 20 فیصد جبکہ 40 ہزار روپے تک کے بلوں پر 20 فیصد انکم ٹیکس مہنگائی کا ایک نیا طوفان لائے گا، پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں ہونے والا اضافہ عام آدمی کے بجٹ کو مزید متاثر کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بجلی بلوں میں 35 فیصد تک ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ بے رحمی ہے: حمزہ شہباز

Read Next

برطانیہ کا پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا خیرمقدم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے