• اکتوبر 24, 2020

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی نئی قیمتوں کے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد فی لٹر کمی کی جائے۔

اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے تک فی لٹرکمی کی تجویز دی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی اعلان کل کرے گی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی اٹھانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

گزشتہ ہفتے نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ پڑا۔

نیپرا نے24ستمبر کو مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 73 ارب اور تیسری سہ ماہی کا 91 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ  ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ سے مباحثے میں انشاءاللہ کہہ دیا

Read Next

صدر مملکت اور آرمی چیف کا امیر کویت کے انتقال پر اظہار افسوس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے