• اکتوبر 26, 2021

بجلی، گیس اور دھاگے کی قیمت میں اضافے سے پاور لومز انڈسٹری کی لاگت میں اضافہ

ملتان: بجلی، گیس اور دھاگے کی قیمت میں اضافے اور ٹیکسوں کی بھرمار سے پاور لومز انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس سے پچاس فیصد پاورلومز بند ہونے سے ہزاروں مزدور بیروز گار ہو گئے ہیں۔

ملتان میں پچھتر پاورلومز سے پانچ لاکھ مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے لیکن دھاگے کی قیمت مسلسل بڑھنے سے پنتالیس کلو کے بیگ میں اب تک پندرہ ہزار روپے تک اضافہ ہو چکا ہے جبکہ رہی سہی کسر بجلی اور گیس کی قیمت نے پوری کر دی ہے۔ پیداواری لاگت بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ نہ ہونے پر پچاس فیصد انڈسٹری بند ہونے سے ہزاروں مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں ۔

پاورلومز کی موجودہ صورتحال پر ایسوسی ایشن کی قیادت نے قصور میں پہلا اجلاس کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں مختلف شہروں میں احتجاج کیساتھ اسلام آباد میں دھرنے کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی جائیگی۔

روزانہ کی بنیاد پر اٹھ سے دس یونٹ بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے پر پاورلومز انڈسٹری سے وابستہ مزدروں کی اکثریت پریشان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

10 ایرانی شہریوں کے غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف

Read Next

آر ایس ایس کو طالبان جیسا کہنے پر جاوید اختر کیخلاف مقدمہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے